پولیس تھانہ شاہجمال کی کاروائی ،اسلحہشراب برآمددو اشتہاری گرفتار
شاہجمال (نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہجمال نے عامر بھٹہ سے پستول ،غلام شبیر مرالی سے پستول,صابر حسین اور تنویر ملاح سے پستول اور متعدد گولیاں اس طرح عبدالمجید کو گرفتار کر کے اس سے 530گرام چرس,فدا حسین تھہیم سے سو لٹر شراب اور پچاس لٹر لہن برآمد کر کے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیااور اشتہارملزمان اقراء بی بی اور اسماعیل سکھانی کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ اور بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے لئیے تھانہ شاہجمال کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔