سٹیڈیم 7 بجے بھر گیا‘ مریم توجہ کی مرکز گوجرانوالہ پی ڈی ایم جلسہ کی جھلکیاں
٭…مریم نواز جلسہ گاہ سب لیڈروں سے پہلے پہنچیں۔ ٭…مریم نواز نے سبز رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ ٭…مریم نواز سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔ ٭…مریم نواز 9بج کر 20 منٹ پر جلسہ گاہ پہنچیں۔
٭…جلسہ گاہ تقریباً 7 بجے فل ہو گیا تھا۔
٭…جلسہ گاہ کے باہر اور اندر بڑی سکرینیں لگائی گئی تھیں۔
٭…جلسہ گاہ فل ہونے کی وجہ سے انہیں جلد پہنچنے کا کہا گیا۔
٭…مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی سٹیج پر پہنچ گئے مگر ممبران صوبائی اسمبلی کو سٹیج پر جانے کے پاس ایشو نہ ہو سکے ۔
٭…قائد مسلم لیگ ن کی تصویر سکرین پر دیکھتے ہے جلسہ گاہ شیر شیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔
٭…جلسہ گاہ میں لیگیوں نے میاں صاحب آئی لو یو کے نعرے لگائے جس پر نواز شریف نے ہاتھ لہرا کر نعروں کا جواب دیا۔
٭…جلسہ گاہ میں مریم نواز کی جب بھی تصویر سکرین پر آتی تو جلسہ شیر شیر سے گونج اٹھتا۔
٭…بلاول بھٹو زرداری 9بج کر 50 منٹ پر جلسہ گاہ پہنچے ۔
پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں جلسہ گاہ کی اندر اور باہر موجود تھے ۔
مولانا فضل الرحمن نواز شریف کے خطاب کے دوران پہنچے۔
نواز شریف نے خطاب چھوڑ کر مولانا کو خوش آمدید کہا اور آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ایم این اے خرم دستگیر شیر شیر کے نعرے اور ترانے گاتے رہے اور مریم نواز بھی ترانوں کو گنگناتی رہیں۔
٭… ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے پی ڈی ایم کے جلسہ کا ٹائم ایک گھنٹہ بڑھا دیا
٭… نواز شریف نے کہا مجھے غدار کہتے ہیں‘ جس پر پنڈال میں شیم شیم کے نعرے لگے