وحید سپورٹس فٹ بال کلب اللہ آباد نے فائنل میچ جیت لیا
اللہ آباد( نمائندہ خصوصی) نوجوانوں کو منشیات اور معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کی سرپرستی انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین بیت المال رانا محمد عبداللہ نے اللہ آباد میں شمع بناسپتی گھی کے زیراہتمام انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میچ وحید سپورٹس فٹ بال کلب اللہ آباد نے جیت لیا۔