مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کی بجائے ہیڈ کوچ برقرار رکھ کر بڑی غلطی کی گئی:عاقب جاوید
ملتان (سپورٹس ڈیسک) عاقب جاوید کوٹیم کی مزید تباہی کا خدشہ ستانے لگا، انکا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کے بجائے ہیڈ کوچ برقرار رکھ کر دوسری بڑی غلطی کی گئی۔ 22 کروڑ عوام کے ملک میں کوئی ایسا چیف سلیکٹر کیا کام کرسکتا تھا جس پر قومی ٹیم کی کوچنگ کا بوجھ بھی ہوا۔ بالاآخر وہ دباو برداشت نہیں کرسکے، پہلا فیصلہ غلط تھا تو چیف سلیکٹر کی بجائے ہیڈ کوچ برقرار رکھ کر دوسری بڑی غلطی کی گئی۔ مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے پول سے واقف ہیں، میدان میں انکی کارکردگی کا جائزہ لیکر نیا ٹیلنٹ تلاش کرسکتے تھے۔