مچھلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں
جام پور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایت پر محکمہ فشریز کی جانب سے فش فارمنگ بارے آگاہی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ کاشتکاروں کو مچھلی کے فارمزبارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے فش سیڈ ہیچری فاضل پور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز رضا محمد بلوچ،رقیہ ستار،ڈاکٹر ضیاء اور دیگر مقررین نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے ویژن کے مطابق درست طریقہ سے فش فارمنگ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کاشتکار کھارے پانی والی بنجر زمینوں پر بھی مچھلی کے فارم بنا کر زمین کو کارآمد بنا سکتے ہیں اور اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ اور مچھلی فارم بنا کر معاشی طور پر خوشحال ہو سکتے ہیں۔