اشیائے ضروریہ 0.45فیصد مہنگی25 کے نرخوں میں اضافہ س8ستی اداریہ شماریات
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے تائیوان میں چین مخالف سرگرمیاں بند کر دے۔
چین کی مشرقی جنگی تھیٹر کی پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ حال ہی میں تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو غلط سگنل دے رہا ہے اور اس نے علاقے میں صورتحال کو کشیدہ بنا دیا ہے۔ ہم امریکہ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ تائیوان میں صورتحال خراب نہ کرے۔ پیپلز لبریشن آرمی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
پیپلز لبریشن آرمیاسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی کنٹرول کرنے کے اعلانات اور اقدامات بے اثر رہے اور 15 اکتوبر کو ختم ہونے والا ہفتہ بھی غریب عوام کے لیے بھاری رہا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ اعشاریہ 45 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں 26 روپے 44 پیسے فی کلو اضافہ اور انڈے 9 روپے 25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسط 4 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمت میں پونے دو روپے فی کلو جب کہ حالیہ ہفتے کے دوران چاول، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، چائے سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلا، پیاز، لہسن، دال مسور، دال چنا سمیت 9 اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی اور نمک، مرچ، مٹن سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔