سکھر،شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے تحت تائی کوانڈو چمپئین شپ
سکھر( بیورو رپورٹ)شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام 156ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئین شپ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی چمپئین شپ کے مہمان خاص کھلاڑیوں کے والدین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پروفیسر عطاء شاہ جیلانی، امداد حسین ،ڈاکٹر عطاء محمد ، آرگنائیزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت سمیت آفیشلز اسامہ سیال،معروف باجوہ،شجاح حیدر و دیگر نے شرکت کی مہمان گرامی نے چمپئین شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات و تعریفی سندھ تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کے ملک میں بچوں اورخواتین کو اپنی حفاظت کیلئے دفاعی صلاحیت سے لیس ہونا پڑیگا تاکہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکے ۔