روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کراچی ( کامرس ڈیسک ) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 162.60روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں163روپے ہوگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید162.70روپے سے بڑھ کر162.40روپے اور جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید192.90روپے سے گھٹ کر162.60روپے اور قیمت فروخت163.20روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر189.20روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی209روپے سے گھٹ کر208.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے گھٹ کر210.50روپے ہوگئی۔