اہلمدرانا خلیل احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج راولپنڈی قمر عباس تارڑ کی عدالت کے اہلمدرانا خلیل احمد حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گائوں تحصیل ساہیوال شہر ضلع سرگودھا میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔