کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پربلاسود قرضے دئیے جائیں گے:معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام بے روزگاری سمیت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پربلاسود قرضے دیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ا س مقصد کیلئے ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔