محکمہ ڈاک کی اپر ڈویڑن کلرک نزہت بیگم کی وکیل تبدیل کرنیکی درخواست خارج
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے محکمہ ڈاک کی اپر ڈویڑن کلرک نزہت بیگم کی وکیل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں محکمہ ڈاک کی اپر ڈویڑن کلرک نزہت بیگم کی وکیل تبدیل کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوے کہا نظر ثانی مقدمہ میں وکیل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں محترمہ نزہت بیگم نے محکمہ ڈاک میں دو سال میں کروڑوں کی جائیداد بنا لی جبکہ محترمہ کے والد لائین میں تھے انہوں نے مال بنایا نزہت بیگم کی ہمشیرہ کے بھی بنک اکاونٹس نکل آئے یہ تو کمال ہی ہو گیا تھا محترمہ کا خاوند بھی پوسٹ میں تھا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کروڑوں کے اثاثوں کی محترمہ نے جو وضاحت پیش کی وہ قابل قبول نہیں تھی تاہم عدالت نے خاتون ہونے کی وجہ سے باقی سزائیں ختم کرکے جرمانہ کی سزا بر قرار رکھی گئی محترمہ چار مرتبہ جیل گئی۔