ڈی جی نیکٹا ڈاکٹر طارق کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اعلیٰ سطح تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ٔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل نیکٹا کے ڈاکٹر محمد طارق موج کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کردی گئی ہیں،اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میںسیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری طحہ حسین بگٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گریڈ 20 کے افسر افتخار احمد بابر کو جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات ،پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گریڈ 20 کی افسر مسز شینا علی منصور کی خدمات اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کے سپرد،سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کو حاصل سیکرٹری ریونیو کے ایڈیشنل چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 کے افسر ثاقب احمد خان کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے خدمات ڈیپوٹیشن پر بلوچستان حکومت کے سپرد،پولیس گروپ گریڈ 18 کی افسر ایس پی سمیرا اعظم کا اسلام آباد پولیس سے تبادلہ کر کے انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے بدھ کو باجابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں۔