پی ٹی سی ایل کے مالی سال کے پہلے 9ماہ کی مالیاتی رپورٹ جاری خالص منافع کی ڈبل ڈیجٹ میں ترقی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر 2019ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق مہنگائی ، افراط زر اور وپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باوجود پی ٹی سی ایل نے خاطر خواہ ترقی کرتے ہوئے منافع کمایا اور کمپنی کی مجموعی آمدنی98ارب رہی۔ پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او راشد خان اور کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ندیم خان نے کمنپی کی ترجمان فریحہ طاہر شاہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کمپنی کے 9ماہ کے نتائج کا اعلان کیا ۔پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال کے گزشتہ نو ماہ کے دوران YoY % 4.5 بڑھنے سے 98 ارب روپے ہوئی۔ یوفون کی آمدنی میں % 6 YoY اضافہ رہا، پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کے ذیلی ادارے ، یو بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں % 50 کی واضح ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا نو ماہ کیلئے آپریٹنگ منافع اور خالص منافع % 15 اور % 32 بالترتیب کم رہا ، جس کی بنیادی وجوہات میں ، مہنگائی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی اوربجلی کی قیمتوں کی مالیت میں اضافہ شامل ہیں ۔پی ٹی سی ایل کی 53.8 ارب کی نو ماہ کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.4 % قدرے زائد رہی۔ پی ٹی سی ایل کی معروف براڈ بینڈ سروسز نے آمدنی میں % 5 اضافہ حاصل کیا۔پی ٹی سی ایل نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت اعلی آمدنی دینے والے ایکسچینجز کو اپ گریڈ کر نے کے اپنے سفر کو جاری رکھا ہے۔ پاکستان کے 12 شہروں میں اپنے بہترین 95 ایکسچینجزکو ٹرانسفارم کیا ہے، جس کے نتیجے میں YoY آمدنی میں بھی % 12 اضافہ ہوا جبکہ شکایات کی شرح میں % 35 کی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔اہم شہروں میں فائبر-ٹو-دی-ہوم (FTTH) ایک لاکھ سے زیادہ لائنوں کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے جس کی صارفین کی طرف سے مثبت پزیرائی ہوئی ہے۔