غیرقانونی بحالی پرڈی جی بیسک ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر کو ادائیگیاں روک دی گئیں
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل ( سینئر) نے اپنے ایک خط میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی‘ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور وزارت تعلیم کو آگاہ کیا ہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے ان 39 ملازمین جنہیں غیر قانونی اور غلط طور پر ترقی دی گئی تھی اور پھر جن کی تنزلی کرتے ہوئے ان کے عہدوں پر واپس کر دیا گیا تھا اب انہیں پے سلپ جاری کر دی گئی ہیں اور پے اور الاؤنس کی مد میں زیادہ حاصل کی گئی مالی مراعات واپس لی جارہی ہیں۔ اسی طرح ڈی جی بیسک ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔ اسپیشل آڈٹ نے قرار دیا ہے کہ ڈی جی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی سروس میں بحالی غیر قانونی ہے اسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) ایف آئی اے نے 10 اکتوبر کے خط میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز پر فوری طورپر رپورٹ طلب کرلی ہے یاد رہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے افسران جن میں شہباز اللہ اور عبدالحنان شامل ہیں۔