سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے مجرم کالے خان کو عدم شواہد پر بری کر دیا
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے مجرم کالے خان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیاسپریم کورٹ میں دہشت گردی کے مجرم کالے خان کی اپیل کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیتے ہوے کہا کہ ہر سنگین جرم دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتادہشت گردی کی تعریف پر اس ماہ فیصلہ دینگے مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کالے خان نے عدالتی احاطہ میں مقتول غلام محمد کو قتل کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا قتل ذاتی دشمنی کی بنا پر ہوا چدہشت گردی پر عدالتی تعریف سے بہت سے ابہام دور ہو جائیں گے کالے خان کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ملزم نے 2012 سرگودھا میں غلام محمد نامی شخص کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا تھا۔