بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2020 کے بعد پاکستان کے لیے اقتصادی ترقی میں اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی نمو 2020 میں 2.4فیصدر ہے گی، فنڈ پروگرام کی وجہ سے پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، معیار زندگی بڑھانے کے لیے معاشی نمو ضروری ہے۔آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ جین ملیسی فریٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بلند نظر پروگرام پر عمل شروع کر دیاہے، کافی مالی ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہے، گزشتہ سال میں خسارہ توقعات سے تجاوز کرگیا ہے۔جین ملیسی فریٹی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات بھی بڑھ رہے ہیں، قلیل مدت میں پاکستان کی معاشی نمو کم رہے گی جو 2019 میں تین اعشاریہ تین فیصد اور 2020 میں 2.4فیصدر ہے گی۔انہوں نے کہا کہ فنڈ پروگرام کی وجہ سے پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری مقامی اثاثوں میں ہورہی ہے کیونکہ شرح تبادلہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہم آہنگ ہے، مبادلہ مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی حکام پرعزم ہیں، معاشی چیلنجز ہیں، گئے برس خسارہ توقعات سے زائد رہا، مالیاتی انتظام کو کافی درست کرنےکی ضرورت ہے، ٹیکس آمدنی بڑھی ہے البتہ بے یقینی کی صورتحال اور خام تیل کی قیمتیں بڑے خدشات ہیں۔آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے، امید ہے درمیانی مدت میں نمو بڑھے گی، معیار زندگی بڑھانے کے لیے معاشی نمو ضروری ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38