اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان سیاحوں کے لئے ایک پرکشش ملک کے طورپر ابھررہاہے۔
اسلام آباد میں پرتگال کے سفیر Paulo Neves Pocinho سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے متعددمواقع اور سیاحت کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ویزا پالیسی پر نظرثانی کی گئی ہے۔انہوں نے پرتگال کے ساتھ ذرائع ابلاغ، اطلاعات اورثقافت کے شعبوں اور عوام کے عوام سے روابط بڑھانے کے لئے تعاون مضبوط بنانے پرزوردیا۔فردوس عاشق اعوان نے پرتگال کے سفیر کو مقبوضہ کشمیر میںجاری لاک ڈائون ،مواصلاتی بندش اور ستر سے زائد روز سے نافذکرفیوسمیت بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔