تحریک انصاف کی حکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی ہے:شیری رحمان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی پی پی کی سینئر راہنما ء شیری رحمان نے سابق صدر صف علی زرداری صحت معاملہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ایک مخصوص طبقے کو نیب کے دائرہ کار سے بری کیا گیا، دوسری طرف آصف علی زرداری کو ہسپتال تک منتقل نہیں کیا جا رہا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے، حکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی، ڈاکٹرز کی ہدایت کے باوجود احتساب عدالت نے ان کی درخواست رد کر دی، آصف علی زرداری کی صحت تشویش ناک ہے ان کو ہسپتال منتقل کیا جائے آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کو نظرانداز کیا جا رہا،آصف علی زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو زمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔
شیری رحمان