بھوک کا شکار ممالک کی فہرست:117میں پاکستان کا 94 واں نمبر، بھارت کی تنزلی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) گلوبل ہنگر رپورٹ نے بھارت کو 117 ملکوں میں 102 نمبر پر قرار دیا ہے۔ بھوک سے متعلق تازہ ترین عالمی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان ‘ بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی پیچھے جہاں پر پانچ بچوں میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے، اس کا قد بھی چھوٹا ہے اور وزن بھی کم ہے۔ بھارتی حکومت 2020ء تک ملک میں بھوک کومکمل ختم کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے کام کررہی ہے۔ یہ رپورٹ آئرلینڈ کے ادارے‘ جرمنی کے ویلٹ ہنگر نے تیار کی ہے۔ واضح رہے کہ 2000ء میں بھارت بھوک کے حوالے سے 117ملکوں میں سے 83 نمبر پر تھا۔ اس حوالے سے بلوم برگ کوئنٹ نے رپورٹ کیا کہ درجہ بندی میں بھارت کا نمبر گزشتہ برس کے مقابلے میں اس برس 102 پر پہنچ گیا۔ پاکستان کے جی ایچ آئی کی بات کریں تو یہ 2000 میں 38.3 تھا جو 2005 میں کم ہو کر 37.0 ہو گیا جبکہ 2010ء میں یہ 35.9 کی شرح پر آ گیا اور 2019 ء میں 28.5 پر آ گیا۔ پاکستان96 نمبر پر آ گیا ۔ ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 15 درجے بہتر ہو گئی۔ رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 52 ہو گیا ہے گزشتہ برس درجہ 67 تھا۔ گورننس کے حوالے سے ایس ای سی پی دنیا کا ساتواں موثر ترین ریگولیٹر ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ 6 پوائنٹ بہتری ہوئی ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ 96 سے بہتر ہوکر 90 ہو گئی۔