احتساب عدالت نے سلمان شہبازکے تمام اثاثے جائیدادیں ضبط کرنیکا حکم دیدیا
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کئے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی، جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے انکی رہائش گاہ کے باہر اور عدالتی دروازے کے باہر اشتہارات لگائے گئے۔