جسٹس فائز کیس، جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسی اور دیگر فریقین کی صدارتی ریفرنسز کے خلاف درخواستوں کو جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا کیونکہ بینچ میں شامل جسٹس مظہر عالم ایڈ یشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات کے باعث سماعت کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے کزن تھے۔