شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
کراچی(صباح نیوز)کراچی سمیت ملک بھر میں شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی بدھ کے روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے دستِ راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان یکم اکتوبر1895 کوکرنال کے ایک زمیندارگھرانے میں پیدا ہوئے۔