خانقاہ ڈوگراں :ریس لگاتے ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگا ر) ریس لگاتے ڈمپر نے دو نوجوان موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سالار سیداں کے قریب ریس لگاتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار کر دو موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی جان بحق ھو گئے۔ دونوں گہرے دوست تھے جن کی شناخت32 سالہ فاروق ساون ڈوگراں اور سہیل احمد 30 سال گوجرانوالہ ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے بر وقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے نعشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں۔