پی کے ایل آئی بحالی کیس: ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پی کے ایل آئی کی بحالی کے لیے کیس کی سماعت میں سیکرٹری صحت پنجاب سے 31اکتوبر تک تحریری جواب طلب کرلیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا، پی کے ایل آئی مکمل فنکشنل ہے۔ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے آپ آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی کے ایل آئی ہسپتال فنکشنل نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال کو فوری فنکشنل کرنے کا حکم دے۔