چودھری عابد رضا صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن مقرر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر رکن قومی اسمبلی چودھری عابد رضا کو گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا ہے، مسلم لیگ ن فیڈرل کیپیٹل یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر انجم عقیل خان، ڈاکٹر طار ق فضل چودھری ، وقاص سہیل ملک چودھری شبیر کوٹلہ اور ملک الطاف نے عابد رضا کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،وقاص سہیل ملک اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا حکومت کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں گے ،ہماری جدوجہد حکومت گرانے تک جاری رہے گی۔