میڈیا کارکنوں پر تشدد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے:پرویزملک‘ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کی حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت ،میڈیا کارکنوں پر تشدد اپوزیشن کی ریلی سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے۔