لاہور ہائیکورٹ نے 19اکتوبر کو داتا دربار عرس کی مقامی چھٹی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 19اکتوبر کو داتا دربار عرس کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور لاہور کی دیگر عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔