نیشنل بنک ایمپلائز یونین کا ملازمین کو گھر خالی کرنے کے نوٹسپر احتجاجی مظاہرہ
لاہور (پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان ایمپلائز یونین نے سمن آباد کالونی کو گرانے اور دیرینہ ملازمین کو گھر جلد خالی کرانے کے نوٹسز جاری کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اکبر علی خان جنرل سیکرٹری نے کی جس میں سینکڑوں ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے صدر نیشنل بینک کو کہا کہ بینک کالونی میں یونین کے ساتھ انتظامیہ کے دیرینہ معاہدہ کے مطابق رہائشی سہولتیں مہیا کی گئی تھیں اس مہنگائی کے دور میں چھوٹے ملازمین کو بے دخل کرنا نہ صرف اس معاہدہ کے خلاف ہے بلکہ محنت کشوں کو رہائش کی بنیادی ضرورت رہائش سے محروم کرنے کی تیاری ہے۔