وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی کا عہدہ دینا اعزاز کی بات ہے اور میں اس کام کے لیے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا تھا۔سوشل میڈیا پر صاحبزادہ جہانگیر پر برطانیہ میں تین کمپنیوں کے ڈیفالٹر اور بدعنوانی کے الزامات کا چرچا ہے۔یاد رہےکہ صاحبزادہ جہانگیر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024