ومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ جب پروڈکشن آرڈر کی بات آئی تو اسپیکر صاحب نے مشاورت کی۔ رولز ایک سو آٹھ میں دونوں طرح کا فیصلہ ہو سکتا تھا۔ مگر سپیکر نے احسن فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن نے نیب کےعمل پرکمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے. لیکن قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ رول تھرٹی ون تھری اے کہتا ہے کہ جومعاملہ عدالت میں ہوتو اس پربحث نہیں ہوسکتی،نیب آرڈینینس کا سیکشن 24 کہتا ہے کہ نیب کسی بھی وقت گرفتار کرسکتا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ ان کا کام آپ کو بتانا ہے مانیں یا نہ مانیں اور نیب نےخود اقدامات اٹھائے،حکومت نے کوئی ہدایت نہیں کی۔ نیب آزاد ادارہ ہے حکومت مداخلت نہیں کرسکتی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024