لاہور کی مقامی عدالت میں تفتیشی افسرنے قتل،فراڈ سمیت دیگر جرائم میں ملوث سابق پولیس افسر عابد باکسر کو پانچ مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا ۔ بدھ کو لاہورکی سیشن عدالت میں سابق پولیس افسر عابد باکسر کے خلاف قتل، فراڈ سمیت نو مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرائی۔تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ عابد باکسر کا فراڈ اور جعلی چیک کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ، اسکے خلاف پانچ مقدمات جھوٹ پرمبنی ہے،تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس مقابلے اور دیگر قتل کیسز میں تفتیش ابھی جاری ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد عابد باکسر کے خلاف پانچ مقدمات اس کی عبوری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کی جبکہ تفتیشی رپورٹ کے پیش نظر عابد باکسر کے وکیل نے5 کیسز میں درخواست ضمانت واپس لے لی ۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر تمام مقدمات کی تفتیش کی مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو ملتوی کردیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024