چین نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی سیاسی ضروریات پوری کرنے کے لئے مسلسل جھوٹ بولتاہے،امریکہ کا یہ عمل بہت مایوس کن ہے،امریکہ کو درست رویے سے چین اور دوسرے ترقی پزیر ممالک کے مابین تعاون کو دیکھنا چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین نے اس امریکی الزام کی نفی کی ہے جس کے مطابق امریکہ کا کہناہے کہ چین قرض دے کر دیگر ممالک پر اپنا اثر و نفوذ بڑھا رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے آج منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اپنی سیاسی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسلسل جھوٹ بولتا رہتا ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بہت مایوس کن ہے۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے درست رویے سے چین اور دوسرے ترقی پذیرممالک کے مابین تعاون کو دیکھناچا ہیے۔امریکہ کو چین اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی بجائے خود بھی ان ممالک کی ترقی کے لئے کچھ کرنا چاہیے۔ادھر پاکستان کے وزیرخزانہ نے بھی امریکہ کے ان بیانات کی سختی سے تردید کی ہےجن کے مطابق چین-پاک اقتصادی راہ داری کی تعمیر پاکستان میں قرض کے بحران کے پیدا ہونے کی وجہ ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024