لاہور ہائیکورٹ نے داتا دربار کے قریب تجاوزات نہ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور کوکل ( جمعرات ) طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود تجاوزات ختم نہیں کی جا رہیں ،تجاوزات کی وجہ سے داتا دربار کے سامنے ٹریفک سست روی کا شکار ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تجاوزات کو فوری ختم کروانے حکم دیا جائے۔ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کوکل (جمعرات ) طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024