ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے،ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اورتفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے، جو جماعت برسر اقتدار ہے اس کا نام ہی انصاف سے منسلک ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہاقوم کومہنگائی کی دلدل میں ڈالنےکی کوشش ہو رہی ہے، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے، وہ زندہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا 2بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سے اپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 39لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا، اب توملک میں جعلی اکانٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعوی کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024