پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے،وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں،صاف نظر آرہا ہے کہ دبا ﺅ ڈالا جارہا ہے، بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ پارلیمنٹ ہاوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ دبا ﺅ ڈالا جارہا ہے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے، سندھ حکومت نے این جی اوز کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا، پروگرام کے تحت خواتین کو بلاسود آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اور 6 لاکھ سے زائد خاندان غربت کی سطح سے اوپر آگئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024