پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کی سروس کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب وڈیوز تک رسائی معطل ہو گئی تھی، یوٹیوب سروس اچانک بند ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، موبائل فون پر بھی یوٹیوب وڈیو چلانا ناممکن تھا۔ یوٹیوب پر وڈیو سروس کی فراہمی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ میں بھی متاثر رہی۔ٹیم یوٹیوب کا کہنا تھا کہ یوٹیوب ٹی وی اور یو ٹیوب میوزک تک رسائی میں ایشوز کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں۔دنیا بھر میں یوٹیوب ناقابل رسائی ہونے پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اس حوالے سے سیکڑوں ٹوئیٹس سے بھرگیا۔ اسی طرح یوٹیوب سروس بحال ہونے پر بھی ٹوئٹر بحالی کی اطلاعات سے بھر گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024