زیادتی کے بعد قتل کی گئی قصور کی کمسن زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مجرم عمران کو پھانسی معمولی سزا ہے،میری بیٹی کا قاتل اپنے انجام کو پہنچا، عمران جیسے درندوں کو ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے،مجرم عمران کی سزا پر مطمئن ہوں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مجرم عمران کو پھانسی دیے جانے کے موقع پر زینب کے والد محمد امین بھی جیل پہنچے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کا قاتل اپنے انجام کو پہنچا، عمران جیسے درندوں کو ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔محمد امین نے کہا کہ آج انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے، مجرم عمران کی سزا پر مطمئن ہوں۔زینب کے والد نے شکوہ کیا کہ ہم نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا اگر سرعام پھانسی نہیں دینی ہے تو اس قانون کو ہی ہٹا دینا چاہیے۔امین انصاری نے اپنی بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زینب زندہ ہوتی تو آج 7 سال اور 2 ماہ کی ہوتی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024