یونیک انٹر کیمپس ایروبکس چیمپئن شپ مسلم ٹاؤن کیمپس کے نام
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی بہترین تربیت اور نشوونما پاکستان کیلئے ناگزیر ہے اور جو معاشرے اپنے بچوں کی مثبت رہنمائی کرتے ہیں وہ نہ صرف ترقی کی تمام منازل باآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خاں نے یونیک گروپ کے دوسری انٹر کیمپس ایروبکس چیمپئن شپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرپرسن یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سعدیہ خرم، ویٹ لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کرنے والی دو بہنوں ٹوئنکل سہیل اور سائبل سہیل نے بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں بیس سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں یونیک 137-A نیو مسلم ٹاؤن کیمپس کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹاؤن شپ کیمپ نے دوسری اور ڈی ایچ اے کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی سعدیہ خرم نے ٹرافیز تقسیم کیں جبکہ مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز اور تحائف سے نوازا گیا۔