سابق قومی خاتون کرکٹر مرینہ اقبال کمنٹری کے میدان میں جوہر دکھائیں گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق قومی خاتون کرکٹر مرینہ اقبال کرکٹ کے بعد اب کمنٹری کے میدان میں جوہر دکھائیں گی۔سابق ویمن کرکٹر مرینہ اقبال پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گی۔