محمد عباس کی ٹیسٹ کیریئر کے 10ویں میچ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 50 وکٹیں لیکر سابق ہم وطن بائولرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کے ہم پلہ ہو گئے، اسطرح وہ تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 9 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔