سرفراز گیند لگنے سے زخمی میچ سے باہر ہونے کا خدشہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ابو ظہبی میں ہو نے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔سرفراز احمد کی کلا ئی پر سوجن آگئی ہے، درد کے باوجود سرفراز نے اْس وقت کھیل جاری رکھا اور کیچ بھی لیا۔تاہم امکان ہے کہ ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر یں گے اور اسد شفیق کپتانی کر یں گے۔سرفراز احمد 24 اکتوبر سے شروع ہو نے والی ٹی ٹونٹی سیریز تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان پاکستان اے ٹیم کے ساتھ دبئی میں ہیں اور وہ آج پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ کوچ مکی آرتھر نے میچ ریفری مدگالے کو سرفراز کی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ، سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔ہیڈ کوچ نے فیلڈ امپائر ایس روی اور رچرڈ ایلنگورتھ کو بھی مطلع کردیا مخالف کپتان اور میچ ریفری کی منظوری درکارہے۔