قومی کرکٹ ٹیم میڈیا منیجر سے محروم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسڑیلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم میڈیا منیجر سے محروم ہے۔ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مینجمنٹ کے افراد کو شامل کرکے 30 افراد تھے لیکن میڈیا منیجر ہی نہیں ہے۔پی سی بی آفیشلز کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ منیجر منصور رانا میڈیا منیجر کی اضافی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔