اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میںآج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ان کے نئے سپینش جوڑی دار مارک لوپز کو پہلے رائونڈ میں جان ملمین اور ایلکس ڈی مینار پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔