مالدیپ کی16 رکنی کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) مالدیپ کی16 رکنی کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان کے دورہ پر مالدیپ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 18 اور 19 اکتوبر کو مریدکے کنٹری کلب میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈیویلپمنٹ سکواڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ مالدیپ ٹیم 21، 23 اور 25 اکتوبر کو باغ جناح جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس میں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن، جمخانہ کلب اور احمد گلاس کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کا مقابلہ کرینگی۔ پی سی بی کے مطابق مالدیپ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹورنامنٹکی میزبانی کیلئے مدد ملے گی۔