چودھری برادران نے ہمیشہ جمہوریت کی خدمت کی: خدیجہ فاروقی
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی اور شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران نے عوام اور جمہوریت کی ہمیشہ خدمت کی اور اس خاندان کا آج بھی عوام کے دلوں میں عزت و احترام ہے ۔چوہدری برادران پنجاب کے واحد سیاستدان ہیں جن کے گھر کے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں۔ چوہدری برادران عام انتخابات میں جہاں بھی کھڑے ہوئے شاندار کامیابی نے ان کے قدم چومے ۔یہ ان کی 40سالہ عوامی خدمات کا ثمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔