ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: قاری نصیر قادری
فیروزوالہ (نامہ نگار )بانی تحریک ختم نبوت اورممتازعالم دین علامہ الحاج قاری نصیر احمد قادری نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ اورنظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ہرفورم پرتحریک لبیک یارسول اللہ آوازاٹھائے گی۔آئین میں توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے ایسی جسارت کرنیوالوں کو سخت عوامی ردعمل کے بعد اقتدارسے ہاتھ دھوناپڑتاہے اس لئے پارلیمنٹ میں بیرنی دبائو پرکوئی ایسا قدم نہ اٹھایاجائے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں۔ایساکوئی قانون منظورنہیں ہونے دینگے جو قرآن وسنت کے منافی ہواورامت مسلمہ کے خلاف ہو۔ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی آئینی ترمیم نیاپنڈوراباکس کھولنے کے مترادف ہوگا۔آسیہ مسیح کیس کافیصلہ شرعی تقاضوں کے مطابق کیاجائے توہین رسالت کا اقرارکرنیوالی ملزمہ کی رہائی ناقابل قبول ہوگی۔