نئے بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا: ڈپٹی میئر لاہور
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر لاہور نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیا تھا کہ اب پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی اس بجٹ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو جائے گا ۔جنرل الیکشن میں اگر نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو آج ملک میں اتنا برا معاشی بحران پیدا نہ ہوتا ۔عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے ،وہ بھی مکے دیکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا دمکایا کرتے تھے آج عمران خان بھی اسی طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔