سوی ایوی ایشن نے گمشدہ بیگ تلاش کرکے عمرہ سے واپس آنے والے مسافر کے حوالے کر دیا
لاہور(خبر نگار) سول ایوی ایشن نے عمرہ پر جانے والے مسافر محمد انور کے گمشدہ ہینڈ بیگ کو تلاش کر کے ان کی عمرہ سے واپسی پر ان کے حوالے کر دیا۔ محمد انورجو 24 ستمبربروز پیر سعودی ائیرلائنز کی فلائٹ SV-735 سے عمرہ کے لیے سفر کر رہے تھے اپنا ہینڈ بیگ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر بھول گئے تھے۔بیگ میں 1000 سعودی ریال ، 2000 پاکستانی روپے کے علاوہ ان کا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور ٹکٹ کی کاپیاں موجود تھیں۔ ٹکٹ پر موجود رابطے کی معلومات کے ذریعے گمشدہ بیگ مسافر محمد انورکو ان کی عمرہ سے واپسی کے بعدگذشتہ روز منگل کو ائیرپورٹ مینیجر طاہر سکندر صاحب نے باضابطہ کاروائی کے بعد حوالے کیا جس پر مسافر نے سول ایوی ایشن کی اس پیشہ ورانہ صلاحیت کو سہراتے ہوئے ائیرپورٹ مینیجر طاہر سکندر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔