پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، رانا طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے صوبائی حلقہ 171 کرنل (ر)رانا محمد طارق نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کی واضح اکثریت سے جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں،مسلم لیگ(ن) کی پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے نون لیگ کو ووٹ ڈالا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کی جھوٹے تبدیلی دعوئووں اور ہوشربا مہنگائی کے باعث ممکن ہوا ہے۔