حکومت نے ضمنی الیکشن میں مداخلت نہ کرکے مثال قائم کر دی: چودھری آصف
رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے ضمنی الیکشن میں مداخلت کی روائت توڑ کر مثال قائم کردی ہے ، پنجاب میں 40 روزہ انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینری کا کبھی استعمال نہیں کیا نہ ترقیاتی فنڈ پارٹی کے امیدواروں کو دئیے گئے،پنجاب کی گیارہ میں سے چھ نشستوں پر پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی کامیابی وزیراعظم اور پارٹی پر عوامی اعتماد کی غماز ہے،حالیہ ضمنی انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ عوام روایتی سیاسی کلچر سے ہٹ کر ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔